غیر ملکی شہری محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا

Mar 11, 2024 | 21:30:PM
غیر ملکی شہری محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ڈچ شہری محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا۔

حکومت کی جانب سے غیر ملکی شہری کو وفاقی وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا، بطور وفاقی وزیر تعیناتی کے بعد محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، اس وقت محمد اورنگزیب نیدرلینڈز کے شہری ہیں اور ان کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد، بجلی و گیس صارفین کیلئے اچھی خبر، وزیراعظم نے احکامات جاری کر دیئے

وفاقی کابینہ نے محمد اورنگزیب کی دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی، وفاقی کابینہ نے یہ اجازت وزارت داخلہ کی سفارش پر دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزارت خزانہ پہنچ کر وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا، نو منتخب وزیر خزانہ کی زیر صدارت سینیئر افسران کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کے امور بارے بریفنگ دی گئی۔