شاہ رخ خان کا ’پٹھان‘ کی کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار 

Mar 11, 2023 | 11:17:AM
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کنگ خان نے لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو محبت اور پیار دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ 

واضح رہے کہ ’پٹھان‘ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے اور اس نے ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔