وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ 

Mar 11, 2023 | 11:02:AM
پانی کو دنیا کا سب سے بہترین اور صحت بخش مشروب کہاجاتا ہے اور یہ وزن کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پانی کو دنیا کا سب سے بہترین اور صحت بخش مشروب کہاجاتا ہے اور یہ وزن کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

پانی کا دن بھر میں مناسب استعمال آپ کی صحت کو بڑھا کر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور آپ کے وزن کو کم بھی کرتا ہے۔ 

یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی آبادی موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہے تاہم وزن کم نہیں ہوپاتا لیکن ماہرین کے مطابق اگر پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے تو وزن تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے۔

پانی آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے اور بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس طرح یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ روزانہ تجویز کردہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن عزم کے ساتھ، آپ اسے استعمال کر کے وزن کم کرسکتے ہیں۔

پانی کا استعمال :

دن کے وقت پانی پینا آپ کو زیادہ کیلوری والے مشروبات جیسے دودھ، دودھ والی چائے، جوس اور اسنیکس کے استعمال کے بغیر پیٹ بھرنے کا احساس دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ناشتے سے پہلے پانی پینے سے آپ کم کھائیں گے، کیونکہ آپ کا پیٹ پہلے سے ہی بھرا ہوگا۔ اس طرح روزانہ کی بنیاد پر کم کیلوریز استعمال کرنے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ پانی پینے سے لطف اندوز نہیں ہوتے ہیں تو اس کے بجائے ذائقہ دار پانی آزمائیں۔

مزید پڑھیں: کان کی صفائی کرنے والا ہیڈ فون  متعارف 

کھانے سے پہلے، دوران اور کھانے کے بعد ایک گلاس پانی پئیں تاکہ ہاضمے میں مدد ملے اور پانی سے وزن میں تیزی سے کمی آسکے۔ پانی آپ کے جسم کو کھانے کو توڑنے اور اس کے غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد دے گا۔ 

ایک الارم لگائیں جو آپ کو دن بھر پانی پینے کے بارے میں یاد دلائے۔ اس طرح، آپ کو باقاعدگی سے پانی پینے کی عادت ڈالنے میں بھی مدد ملے گی۔ پانی اپنے قریب رکھیں۔ پانی کی بوتل ہمیشہ اپنے پاس رکھنے سے آپ کو زیادہ پانی پینا آسان ہو جائے گا۔ 

میٹھے مشروبات کو پانی سے بدل دیں:

سافٹ ڈرنکس، چائے اسمودی اور دیگرہائی کیلوری والے مشروبات پینے کے بجائے، ایک گلاس پانی پینے کو ترجیح دیں۔ زیادہ کیلوری کے متبادل کے طورپر صفر کیلوری والے مشروب کو تبدیل کرنے سے آپ روزانہ سینکڑوں کیلوریز کو بچا سکتے ہیں، جس سے وزن کم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

نمک کا کم استعمال کریں:

پانی پئیں اورساتھ ہی نمک کی مقدار بھی کم کریں۔ کیونکہ آپ جتنا نمک کم استعمال کریں گے پانی جسم میں نہیں بڑھے گا۔ تازہ جڑی بوٹیاں یا لہسن کے صحت پر منفی اثرات نہیں ہوتے اور اسے بہت سی کھانوں کے ذائقے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ان تمام باتوں پر عمل کرکے صرف پانی پینے سے آپ وزن کو تیزی سے کم کرسکتے ہیں۔