کان کی صفائی کرنے والا ہیڈ فون  متعارف 

Mar 11, 2023 | 10:15:AM
امریکا میں ایک ایسا ہیڈ فون کی شکل والا آلہ متعارف کروا دیا گیا ہے جو 35 سیکنڈز میں کان کی گہرائی سے صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں ایک ایسا ہیڈ فون کی شکل والا آلہ متعارف کروا دیا گیا ہے جو 35 سیکنڈز میں کان کی گہرائی سے صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 امریکا کے شہر سیاٹل میں قائم ایک میڈیکل ادارے کی جانب سے تیار کردہ اس آلے کا کامیاب آزمائشی تجربہ بھی کیا جا چکا ہے جوکہ اب 2753 امریکی ڈالر میں آپ بھی خرید سکتے ہیں۔

یہ آلہ بظاہر دیکھنے میں جدید قسم کا لگژری ہیڈ فون لگتا ہے لیکن  یہ دراصل کانوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیٹ فلکس کی بڑی خوشخبری

اس آلے کی تیاری کے بعد اب وہ افراد جو کاٹن بڈ جیسی اشیا استعمال کرکے کانوں کی صفائی کرتے تھے، انہیں اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔