بھارتی نئی فلم ’بھیڑ‘ کا ٹریلر جاری

Mar 11, 2023 | 09:39:AM
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور بھومی پڈنیکر کی نئی فلم ’بھیڑ‘ کا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور بھومی پڈنیکر کی نئی فلم ’بھیڑ‘ کا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔

راج کمار راؤ نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’قوم کے تاریک ترین دور میں ایک شخص نے تبدیلی کی ہمت کی‘۔

’بھیڑ‘ 24 مارچ کو ریلیز ہوگی، بھومی پڈنیکر، دیا مرزا، پنکج کپور اور اشوتوش رانا بھی فلم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیتو کپور کی کار کلیکشن میں نئی لگژری کار کا اضافہ 

فلم میں کورونا وبا کے دوران بھارت کے اندر ریاستی سرحدیں بند کرنے کا تاریک دور فلمایا گیا ہے۔ بھارتی ریاستوں نے اپنی سرحدیں بند کرلی تھیں تاکہ شہری جہاں ہیں وہیں رہیں، کسی اور ریاست میں داخل نہ ہوں۔