نیتو کپور کی کار کلیکشن میں نئی لگژری کار کا اضافہ 

Mar 11, 2023 | 09:26:AM
بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ اور رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور کے کلیکشن میں ایک نئی لگژری کار کا اضافہ ہوگیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ اور رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور کے کلیکشن میں ایک نئی لگژری کار کا اضافہ ہوگیا ہے۔

نیتو کپور نے حال ہی میں یہ کار 2 کروڑ 92 لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ہے۔  

مرسڈیز بینز کار کے ممبئی میں فرنچائز پارٹنر نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل پیج پر اس حوالے سے کئی تصاویر اور نیتو کپور کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی برانڈ نیو کار کا افتتاح کر رہی ہیں۔

ایک تصویر میں نیتو کپور کار کے سامنے کھڑی پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔ اس کار کی خریداری کے بعد اب نیتو کپور بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے پاس یہ لگژری کار موجود ہے۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کا انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل  

اس سے قبل رنویر سنگھ، آیوشمان کھرانہ، رام چرن اور ارجن کپور بھی یہ کار خرید چکے ہیں۔

یاد رہے کہ نیتو کے بیٹے اور معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور بہو عالیہ بھٹ کے پاس اس سے قبل کی جنریشن کی رینج روور موجود ہیں۔