فیروز خان کا انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل  

Mar 11, 2023 | 09:12:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا  نام ’فیروز خان‘ سے تبدیل کرکے’فیروز خان ابو سلطان‘ کرلیا ہے۔

اداکار نے اپنے بیٹے سلطان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےانسٹاگرام پر اچانک اپنا نام تبدیل کرکے اپنے 7.6 ملین فالوورز کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: رمضان کی آمد: موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

یاد رہے کہ عرب میں کسی کو اس کے بچے کا نام استعمال کرکے مخاطب کرنے کا یہ ایک عام طریقہ ہے اور اداکار نے عرب کی اسی عام ثقافت کی پیروی کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کیا ہے۔