قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

Mar 11, 2023 | 08:49:AM
پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی کو قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی کو قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے برانڈ کی جانب سے خواتین کے نئے کلیکشن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

   فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ڈیزائنر ماریہ بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل رقص کر رہی ہے ‘۔

مزید پرھیں: عاصم اظہر پہلی بار ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار 

صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ماریہ بی عام طور پر اسلامی روایات اور شرعیت پر آواز اُٹھاتی ہیں اور اسلامی نظام نافذ کرنے پر زور دیتی ہیں مگر انہیں اپنے ہی برانڈ کے فوٹو شوٹ قبرستان میں کرواتے ہوئے شرم نہیں آتی‘۔