عاصم اظہر پہلی بار ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار 

Mar 11, 2023 | 08:30:AM
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر پہلی بار ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں.
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر پہلی بار ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں.

حال ہی میں ڈرامے کے ہدایت کار معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر نئے ڈرامے “فیملی بزنس” کا ٹریلر جاری کیا۔

فیملی بزنس میں گلوکار عاصم اظہر پہلی بار مرکزی کردار نبھائیں گے۔

ڈرامے میں عاصم اظہر کے علاوہ سینئر اداکار سیف حسن اور سلمیٰ حسن بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی ایک فیملی کی ہے جو نیا کاروبار شروع کرنے کی کوشش میں رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجابی فلم ’’لڑ گئے دو نین‘‘ کی ریلیز روک دی گئی

ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ عاصم اظہر ایک ٹیکنالوجی ایپ بنانا چاہتے ہیں جس کے ذریعے لوگ تازہ سبزی گھر بیٹھے آرڈر کرسکتے ہیں۔

اس ڈرامے میں ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی شامل ہیں جبکہ یہ ڈرامہ رواں سال رمضان میں ریلیز ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

“واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل “صنفِ آہن میں نظر آئے تھے۔