پی ایس ایل ایونٹ ختم ہونے سے پہلے 5 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی وطن واپسی 

Mar 11, 2023 | 00:51:AM
پی ایس ایل ایونٹ ختم ہونے سے پہلے 5 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی وطن واپسی 
کیپشن: پی ایس ایل 8
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ میں میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے5کھلاڑی انٹرنیشنل کمٹمنٹ کے باعث پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عقیل حسین، پشاور زلمی کے روومن پاول اور کوئٹہ کے اوڈین اسمتھ انٹرنیشنل کمٹمنٹ کی وجہ سے پشاور بمقابلہ ملتان میچ کے بعد اپنے وطن روانہ ہوں گے۔تینوں کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنوبی افریقی بلے باز رسی وان ڈر ڈوسین اپنی ٹیم کو آخری میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،وہ بھی انٹرنیشنل کمٹمنٹ کی وجہ سے جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر ملتان کے آخری گروپ مرحلے کے میچ کے بعد اپنے وطن روانہ ہوں گے۔اگر ملتان پلے آف کیلئے کوالیفائی کرتا ہے تو ڈیوڈ ملر کی جگہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس پلے آف کیلئے ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان صحافی حمزہ رﺅف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے