جلسوں کے اخراجات,وزیراعظم خود اٹھائیں گے، کابینہ سیکرٹری کو خط ارسال

Mar 11, 2022 | 23:00:PM
پی ٹی آئی, عوامی, جلسہ
کیپشن: پی ٹی آئی کا عوامی جلسہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن پراسس کے دوران دورہ کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کریگی ,اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔تحریری ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ تحریک انصاف قومی خزانے میں واپس ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی دال روٹی کے دیوانے ،تصویر شیئر کردی