آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی دال روٹی کے دیوانے ،تصویر شیئر کردی

Mar 11, 2022 | 21:29:PM
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم، کھلاڑی، دال روٹی، تصویر شیئر
کیپشن: دال روٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کو پاکستانی کھانے پسند آگئے، دال روٹی کی تصویر شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مارنوس لابوشین نے دال روٹی کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ دوپہر میں بھی یہی کھائیں گے، کیونکہ یہ بہت مزے کی ہے۔


واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سالوں بعد پاکستان کے تاریخی دورے کیلئے اس وقت کراچی میں موجود ہے، اس سے پہلے وہ پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمتھ کی جانب سے بار بی کیو کی سٹوری لگائی گئی کہ وہ یہاں کے کھانوں سے کس قدر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد اوربابر اعظم کی ٹیموں کے درمیان آئس کریم میچ, ویڈیو شیئر