سرفراز احمد اوربابر اعظم کی ٹیموں کے درمیان آئس کریم میچ, ویڈیو شیئر 

Mar 11, 2022 | 20:11:PM
سرفراز احمد، بابراعظم، ٹیموں کے درمیان، آئس کریم میچ،
کیپشن: کھلاڑی آئس کریم کھاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان بابر اعظم کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں آئس کریم میچ کھیلا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ویڈیو میں سرفراز احمد کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریکٹس کا آپشنل دن ہوتا ہے اور اس روز ہم آپس میں کھیلتے ہیں اور آج کا مدعا آئس کریم آئس کریم ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ آئس کریم کھائے گی۔


حارث رؤف اور حسن علی سرفراز کی مداخلت پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم میں پلاٹینم کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، اگر ہم ہارے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔بابر اعظم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کے مطابق کپتان صاحب آج میچ ہارنے کے بعد ہمیں آئس کریم کھلائیں گے، جس پر بابر اعظم نے کہا کہ میری ٹیم میں شاہین ہے، شان مسعود اور محمد رضوان ہیں۔ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آپس میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کونسی ٹیم میچ جیتی۔

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں میں میزائل گرنے کا واقعہ ، بھارت نے غلطی تسلیم کرلی