سندھ میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،2شہر 51,کئی 50 ڈگری، کئی 48ڈگری سیلسئیس گرمی میں جھلستے رہے

Jun 11, 2026 | 21:37:PM
سندھ میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،2شہر 51,کئی 50 ڈگری، کئی 48ڈگری سیلسئیس گرمی میں جھلستے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نوابشاہ میں آج گرمی اتنی پڑی کہ جون میں ٹمپریچر کا 15 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج بتایا ہے کہ شہید بینظیر آباد(پرانا نام نوابشاہ)  میں آج کا دن  تاریخ کا گرم ترین دن ثابت ہوا۔ دوپہر کو گرمی اتنی بڑھی کی ٹمپریچر  51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
اس سے پہلے جب 2011 مین شدید گرمی پڑی تھی تب بھی 8 جون پو نوابشاہ میں ٹمپریچر  51 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا تھا۔  8 جون 2011 کے بعد آج 11 جون 2026 کو دوبارہ  ٹمپریچر 51 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ 

یہ ٹمرپیچر انسانی جسم کی برداشت سے کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی شدید گرمی میں صرف دس منٹ تک رہنے سے ہیٹ سٹروک ہو سکتا ہے۔ 

سندھ بھر میں گرمی کا عروج

صرف شہید بینظیر آباد ہی نہیں بلکہ آج سندھ  بھر میں گرمی عروج پر رہی، کئی شہروں میں ٹمپریچر  50 ڈگری  سیلسئیس سے اوپر چلا گیا۔  دادو اور شہید بینظیر آباد 51 ڈگری  سیلسئیس کے ساتھ سندھ کے گرم ترین علاقے رہے۔

موئن جو دڑو میں بھی شدید ترین گرمی  رہی۔ درجہ حرارت 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکرنڈ میں  ٹمپریچر  50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر میں درجہ حرارت 48، روہڑی میں 48.5 اور پادیدن میں ٹمپریچر  48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، حیدرآباد سٹی میں درجہ حرارت 47 ڈگری جبکہ حیدرآباد ائیرپورٹ پر 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 خیرپور میں درجہ حرارت 47 اور میرپور خاص میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، تھرپارکر، مٹھی میں درجہ حرارت 43.5 اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 بدین اور ٹنڈوجام میں درجہ حرارت 42 جبکہ ٹھٹہ میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہر قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جناح ٹرمینل اور گلستانِ جوہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شاہراہِ فیصل پر 39، ماڑی پور میں 38 جبکہ بن قاسم 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے کم گرم رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں گرمی کی لہر کے دوران طوفانِ بادوباراں، آسمان پر کالے بادلوں کی یلغار