لاہور میں گرمی کی لہر کے دوران طوفانِ بادوباراں، آسمان پر کالے بادلوں کی یلغار

Jun 11, 2026 | 19:51:PM
 لاہور میں گرمی کی لہر کے دوران طوفانِ بادوباراں، آسمان پر کالے بادلوں کی یلغار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور اور نواحی علاقوں میں آج شام آندھی اور طوفان بادوباراں نے  زندگی کے معمولات کو تہس نہس کر دیا۔

آج شام لاہور میں وسیع علاقوں میں اچانک تیز بارش شروع ہوئی جو کچھ دیر ہی جاری رہی۔ اس کے بعد سے آندھی مسلسل چل رہی ہے اور آسمان کالے سیاہ بادلوں سے بھر گیا ہے۔ بارش کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے۔

آج شام فیروز پور روڈ،کلمہ چوک،اچھرہ کینال روڈ، گلبرگ، ڈیفینس،  جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن،  ٹاؤن شپ، واپڈا ٹاؤن، باگڑیاں، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور  اطراف میں طوفانی بارش رپورٹ ہوئی۔

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ارد گرد کے علاقوں میں تیز بارش  ہوئی۔  کچھ ہی دیر جاری رہنے والی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ۔

لاہور کے نواحی شہر پتوکی میں بارش

 آج شام پتوکی شہر اور اس کے گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بعد مین ملتان روڈ پر دیگر علاقوں سے بھی بارش کی اطلاعات آئیں۔

ہیٹ ویو کے دوران طوفان باد و باراں

لاہور اور نواحی علاقے آج کل ہیٹ ویوو (گرمی کی لہر) کی زد میں ہیں۔ کئی روز سے شہر لاہور میں سخت گرمی پڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج سے پنجاب کے وسیع علاقوں میں تھنڈر سٹارم آنے کی بھی فورکاسٹ کر رکھی تھی۔

آج سہ پہر تک لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں سخت گرمی رہی۔ شام کو بارش ہوئی تو بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوش گوار ہو گیا ۔ اس وقت لاہور کا آسمان گہرے سیاہ بادلوں سے بھرا ہوا ہے اور آندھی مسلسل چل رہی ہے۔ بارش کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے جو دیر تک رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین بجٹ ہوگا، لوگوں کی زندگی اجیرن ہوجائےگی، اسدقیصر