بدترین بجٹ ہوگا، لوگوں کی زندگی اجیرن ہوجائےگی، اسدقیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے الزام لگایا ہے کہ نیا بجٹ آئی ایم ایف کا ایک ڈاکومنٹ ہے جس کو حکومت نے پیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا، یہ بدترین بجٹ ہوگا ، لوگوں کی زندگی اجیرن بن جائے گی ۔ اس بجٹ سے مہنگائی آئے گی اور ٹیکس لگیں گے ۔
اسد قیصر نے یہ باتین ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اسد قیصر نے کہا۔ کئی کئی گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ زیادہ ظلم خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے ۔ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے کسان پریشان ہیں ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ہر کام ڈنڈنے کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔
اسد قیسر نے کہا، ریاست کو کشمیر کے معاملے پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔ بھارت کشمیر معاملے پر بیانیہ بنا رہا ہے جس کا ہمیں نقصان ہو رہا ہے ۔کشمیر میں اپوزیشن ختم کردی گئی ۔ عوام کو اپنے فیصلے کرنے کاحق دیں ، آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے ۔
اسد قیصر نے الزام لگایا، آج تمام عدالتوں کے پر کاٹ لیے گئے ہیں ۔ 90 کے قریب ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک سے باہر چلی گئی ہیں۔ مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے ، تنخواہ دار ، مزدور اور کاروباری لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
حکومت کے گھر جانےکا وقت آگیا، تیمور سلیم جھگڑا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے اس پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا، کسی بھی سیکٹر میں چلے جائیں،بدترین حکومت چل رہی ہے ۔ ملک کے لوگ زندہ لاش کی طرح ہیں۔ غریب طبقے سے لے کر صنعت کار تک سب کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے ۔اس حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے ۔ایک لیڈر کو پانچ بجٹ پیش کرنے کا موقع ملا ہے تو جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری بھی ان کی ہے ۔
تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں چار فیصد سے کم گروتھ نہیں ہوئی تھی ۔اب چار فیصد سے کم گروتھ ہوئی ہے ۔ایکسپورٹ 22 ارب ڈالر اور امپورٹ 51 ارب ڈالر رہی ہے ۔

چار سال کی گروتھ پاکستان میں کم ترین گروتھ ہے، رانا عاطف
قومی اسمبلی کے رکن رانا عاطف نے اس پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چار سالوں کی گروتھ پاکستان کی تاریخ کی کم سے کم گروتھ ہے ۔مسلم لیگ نون کا جب بھی دور آیا ہے پاکستان کی گروتھ نیچے گئی ہے۔ آٹھ نو سالوں میں غربت بڑھ گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ساری پالیساں عوام دوست تھیں ، اب ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کو کو دی ہوئی ہیں۔
رانا عاطف نے کہا، پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.5 فیصد ہے ۔ ہم پٹرولیم لیوی سے 13 فیصد فیڈرل ٹیکس اکٹھا کر رہے ہیں ۔ بھارت تین فیصد کر رہا ہے ۔
رانا عاطف نے الزام لگایا کہ پاکستان میں کنسٹرکشن کا کاروبار بیٹھ گیا ہے ۔ گزشتہ بجٹ میں بتایا تھا کہ بجلی 46 ہزار میگا واٹ انسٹال کیپسٹی ہے ۔جو ٹیکس دے رہے ہیں ان کو 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ دی جا رہی ہے ۔
جب بھی ن