امریکہ سے جبری واپسی پر صومالیہ کے ریفری کا شاندار استقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صومالیہ کے ریفری کا امریکہ سے جبری وطن واپسی پر ہیرو جیسا استقبال کیا گیا ہے۔
عمر عبدالقادر ارتان گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین مرد ریفری قرار پائے تھے۔
امریکہ پہنچنے پر عمر عبدالقادر ارتان کو میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیجا گیا، انہیں فیفا ورلڈ کپ میں بطور ریفری شرکت کرنا تھی۔
امریکی امیگریشن حکام نے ان کی واپسی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی تاہم صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا