پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے مالدیپ میں ہونے والا چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا،فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان کے جانب سے پہلا گول گول شائق دوست نے سکور کیا جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے سکور کیا۔
یہاں قابلِ ذکر یہ بات بھی ہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف ایک گول بھی سکور نہیں ہوا۔
علم میں رہے کہ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کا پہلا باضابطہ انفرادی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔
1952 میں پاکستان فٹبال ٹیم سیلون کپ میں بھارت کے ساتھ مشترکہ ونر ہوئی تھی جبکہ پاکستان مینز سینیئر ٹیم نے 1991 میں ملٹی سپورٹس ایونٹ سیف گیمز کا میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔