وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا سپین کے وزیر داخلہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Jun 11, 2025 | 19:44:PM
وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا سپین کے وزیر داخلہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے  سپین کا دورہ کیاجہاں انہوں  نے سپین کے وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پولیس تعاون، مائیگریشن اور انسدادِ دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،اس دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ 

 وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فرناندو گرانڈے مارلاسکا کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی فکر کرنےکیلئےوارث موجود ہے،متکبرلوگ سندھیوں پر رحم کرے:عظمیٰ بخاری