پنجاب کی فکر کرنےکیلئےوارث موجود ہے،متکبرلوگ سندھیوں پر رحم کرے:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی پی رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں،سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں،یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے،مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئی،مریم نواز نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑنا بچھونا بنایا،مریم نواز کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں،یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے،متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو2ٹرم اور3ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں،کارکردگی زیرو ہے،مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ آپ کے بقول سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالے،پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں،سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ ن نے بنایا تھا انشاءاللہ اب بھی بنائیں،جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلتے جلد ہی ان کا امتحان آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’کسان کا دشمن درحقیقت پاکستان دشمن ہے‘پی ٹی آئی کسان ونگ کا بجٹ کیخلاف احتجاج کا اعلان