’کسان کا دشمن درحقیقت پاکستان دشمن ہے‘پی ٹی آئی کسان ونگ کا بجٹ کیخلاف احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیخ وقاص اکرم نے بجٹ 2025۔26 کومسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجا ج کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے،پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)اس بجٹ کو مسترد کر چکی ہے، پی ٹی آئی کا کسان ونگ اس کے خلاف کھڑا ہو گا،پارٹی اس احتجاج کو لیڈ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں کسان پیکج نہیں رکھا گیا،کسان کو کھاد ٹریکٹر کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی، ملک میں زراعت کہ گروتھ کم ہو رہی ہے ،کپاس کہ پیداوار میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے ،مکئی کہ پیداوار 14 فیصد نیچے چلی گئی،گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے،اس وقت ملک میں زراعت کو چیلنجز کا سامنا ہے،حکومت اکنامک سروے میں جھوٹ بول رہی ہے،ملک میں زراعت کا بحران پیدا ہورہا ہے،ملک میں زراعت کے بحران کے قصوروار کسان دشمن پالیسیاں ہیں۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس وقت لینڈ مافیہ کو فروغ دیا جا رہا ہے،کسانوں کو اس وقت مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،اب دیکھنا ہوگا کہ کسان کہ لاگت کیا آہی ہے،کسان لاگت سے کیا کمارہا ہے کیا بچا رہا ہے، یہ حکومت کو دیکھنا ہوگا، ٹریکٹر کی پروڈکشن میں کمی آگئی ہے،ٹریکٹر پروڈیوس کم ہو رہے اور اس کی قیمت میں اضافہ ہورہا،انہوں نے کہا کہ آج غریب کسان ٹریکٹر کو کیسے خرید سکتا،آج ٹریکٹر کی قیمت 5 ملین سے زیادہ ہے،کسان ٹریکٹر، کھاد، پانی دیگر چیزیں کیسے اکیلا دیکھ سکتا،کسان 365 دن کھیتوں میں کام کر رہا ہے،اس کے اور بچوں کے ساتھ آپ نے ظلم کیا، کسان اس کا بھرپور ردعمل دے گا۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چچا بھتیجی کی حکومت ہے جو اسلام آباد میں پالیس ہوتی ہے وہی لاہور میں ہوتی ہے، پنجاب میں اس وقت تقریباً 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،55 فیصد کاٹن کاشت نہیں کی گئی،پیاز کی فصل بھی کاشت نہیں کی گئی،محکمہ خوراک کا شعبہ ہی ختم کیا جارہا ہے،گندم خریدنے کے لیے ان کے پاس 375 ارب روپے نہیں تھا؟
ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ پنجاب نے 100 ارب اشتہاریوں میں خرچ کردیے،نواز شریف فیملی ڈیولپمنٹ کا پیسہ مختلف شعبوں میں رکھتی ہے،یہ لوگوں کو خریدتے ہیں،حوالدار سے لے کر جج تک یہ لوگوں کو خریدتے ہیں،پنجاب کا بجٹ وفاقی بجٹ سے بھی بدتر ہوگا،ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،اس بجٹ میں صرف لینڈ مافیا کا فائدہ ہوا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار جب فصل لگاتا ہے تو اس کا پورے سال کا انحصار اس فصل پر ہوتا ہے،وہ کھاد، بیج ، بجلی کا بل، بچوں کی شادی وہ سب ادھار پر کرتا ہے،جب فصل کے پیسے آتے ہیں تب ادھار اتارتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک قتل عام کیا ہے،کسان کو کسی چیز سے غرض نہیں ہے،کسان کو یہ نظر آتا ہے کہ صدر ہاؤس کے لان کے لئے 5کڑور روپیہ رکھا گیا ہے،ہمارے کھیتوں پر گندم کی پیدوار پڑوسی ممالک سے کم ہے،ہم نے بیجوں پر ریسرچ نہیں کی۔
صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ آپ کا کسان اپنے لئے کوئی اور روزگار تلاش کرنا شروع ہو گیا ہے،ہمیں متحد ہو کر لوگوں کو رزق پہنچانے کے لئے سڑکوں پر آنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی