عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے سماعت کی، عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ نے ضمانتوں پر دلائل طلب دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کرگئے
عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی جبکہ دیگر تین درخواستوں پر سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔
دریں اثنا عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ایک مقدمہ میں ضمانت پر کل دلائل طلب کر لئے،دوسرے مقدمہ میں ضمانت پر سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی