والدہ کی موت کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی:اداکار شاہدحمید

اتنا مصروف رہا کہ بیوی اور خاندان کو وہ توجہ نہ دے سکا جس کے وہ مستحق تھے،ان سے معافی مانگی ہے

Jun 11, 2025 | 17:10:PM
والدہ کی موت کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی:اداکار شاہدحمید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہدحمید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ایک نہایت تکلیف دہ دور میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

 شاہدحمیدحال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ ایسے پہلوؤں سے پردہ اٹھایا جو اس سے قبل عوام کی نظروں سے اوجھل تھے۔

معروف اداکار نے بتایا کہ جب میں صرف 9 سال کا تھا تو میری والدہ انتقال کر گئی تھیں، میں سکول میں تھا اور والدہ مجھے اکثر لینے آیا کرتی تھیں لیکن ایک دن جب وہ نہ آئیں تو دل بہت بوجھل ہو گیا، سکول کے پرنسپل نے کہا کہ آپ قریبی علاقے میں رہتے ہیں اس لیے خود واپس چلے جائیں،راستے میں قدم جیسے بھاری ہو گئے تھے، جب گھر پہنچا تو دروازے پر بہت سی گاڑیاں دیکھیں اور اندر جا کر معلوم ہوا کہ ماں کا انتقال ہو چکا ہے وہ لمحہ آج بھی دل میں ویسا ہی تازہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک فلم میں مجھے بالکل ایسے ہی منظر کی عکس بندی کرنا پڑی جومیری ماں کی موت سے مشابہت رکھتا تھا اور وہ منظرمیرے لیے ناقابل برداشت ہوگیا تھا۔

شاہدحمیدنے پہلی باراپنی زندگی کا سب سے کمزور لمحہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی موت نے مجھے اتنا توڑ دیا تھا کہ 14 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی، میں سمجھنے لگا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی کا کوئی مطلب نہیں، اور شاید مجھے نہیں جینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سنتوش کمار: رومانوی فلموں کے لازوال ہیروکی43ویں برسی

شاہدحمید نے اپنی زندگی کی ایک اور بڑی ندامت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیوی اور خاندان کو وقت نہیں دیا، کام میں اتنا مصروف رہا کہ انہیں وہ توجہ نہ دے سکا جس کے وہ مستحق تھے،میں نے ان سے معافی مانگی ہے لیکن یہ احساس جرم اب بھی میرے دل میں ہے۔