بینک فراڈ کیس،اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق

Jun 11, 2025 | 14:04:PM
بینک فراڈ کیس،اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل واداکارہ نادیہ حسین اوران کے شوہر کے خلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی،عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے،دوران سماعت ایف آئی اے کے افسران موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سنتوش کمار: رومانوی فلموں کے لازوال ہیروکی43ویں برسی

ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور عدالت سے فرار ہوگئے،مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے شوہر عاطف خان پہلے ہی جیل میں ہیں۔