پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندو کش کا افغان ریجن بتایا گیا ہے، جو زلزلوں کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے میچز کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کر نے کی تجویز
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔