فیفاورلڈ کپ کوالیفائرز:پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست

Jun 11, 2024 | 23:37:PM
فیفاورلڈ کپ کوالیفائرز:پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں بھی  پاکستان کو شکست کا سامنا،تاجکستان نے 0-3 جیت اپنے نام کر لی۔
منگل کی شب دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا،تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت‌ شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا،کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی،تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول 65 ویں منٹ میں کیا گیا ،   میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا،تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ 

 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کے لیے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے میں اسے تمام چھ میچوں میں شکست کا سامنا رہا،کوالیفائنگ راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، اردن اور تاجکستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا اہم پی ٹی آئی کارکن  پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطہ