لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی،عمران خان 

Jun 11, 2022 | 21:07:PM
تحریک انصاف کے چیئرمین، عمران خان، طاقتور حلقے، سیاسی و معاشی بحران سے پریشان،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ لگتا ہے طاقتور حلقے جاری سیاسی و معاشی بحران سے پریشان ہو چکے ہیں،بجٹ کے بعد لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی،موجودہ سیاسی عدم استحکام سے نکلنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔
اینکرپرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عام انتخابات کی تاریخ ملنے تک جدوجہد جاری رکھوں گا،سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ لاﺅں گا، چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت ملک کو معاشی تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے،جولائی سے کمر توڑ مہنگائی کا غریب عوام سامنا کیسے کریں گے، بجٹ سے لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں جہاز سے چھلانگ لگا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں
انہوں نے کہاکہ حکومت سے نکلنے کے بعد میرے سامنے 2 ہی راستے تھے،طاقتور حلقوں سے معافی مانگ کر پاﺅں پکڑتا یا عوام کے پاس جاتا،میں نے دوسرا راستہ اپنایا اور عوام کے پاس گیا،عمران خان نے کہاکہ لگ رہا ہے حالات سے پریشان تمام حلقے بحران سے نکلنے کا سوچ رہے ہیں،ملک کو موجودہ حالات کا سامنا کرنے کیلئے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے، مضبوط قیادت شفاف الیکشن کے ذریعے ہی سامنے آ سکتی ہے،ان کا کہناتھا کہ موجودہ بجٹ کو آئی ایم ایف کسی صورت نہیں مانے گا،اس وقت پاکستان کی آئی ایف ایم اور دیگر ممالک امداد نہیں کر رہے،عالمی اداروں کو بھی موجودہ حکومت کی نااہلی کا یقین ہے، آئی ایم ایف اور دیگر کو یقین ہے عوام اس حکومت کے ساتھ نہیں ،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ لانگ مارچ ختم ہو گیا ہے،آنے والے دنوں میں اسلام آباد کا رخ کروں گا،ہم نے بڑی تعداد میں عوام کو سڑکوں پر نکال کر دکھا دیا ہے،ان کا مزیدکہناتھا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ دیگر بھی اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں ، پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے ہو رہے ہیں،اہم تعیناتیوں ، تقررو تبادلوں کا واحد مقصد الیکشن چوری کی تیاری ہے،ہمیں معاملات کا اندازہ ہے اور مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ