پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعدمٹی کا تیل بھی مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعدمٹی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 19 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت242 روپے33پیسےفی لیٹر ہوگئی،مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق11جولائی سے ہوگا،اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت231روپے14پیسےفی لیٹرتھی۔