انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

Jul 11, 2025 | 19:23:PM
انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان
کیپشن: پاکستان شاہینز ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹیسٹ بیٹرسعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔پاکستان شاہینز ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان  شاہینز کے 18 رکنی سکواڈ میں  پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کرینگے۔دیگر کھلاڑیوں میں علی زریاب، آذان اویس، فیصل اکرم ، حیدر علی،معاذ صداقت، مہران ممتاز،میر حمزہ، محمد سلیمان،مدثر خان،موسیٰ خان،مشتاق احمد، عمیر بن یوسف،روحیل نذیر ساجد خان، شاہد عزیز، شمائل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان ،فی تولہ قیمت کتنی ہوگی؟خریدار پریشان، جیولرز خوشی سے نہال