گلگت بلتستان ، کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

Jul 11, 2025 | 19:01:PM
گلگت بلتستان ، کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے, محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

دیامر و استور روڈ کے علاقے ممکنہ لینڈ سلائیڈ کی زد میں ہوں گے، گلگت روڈ اور نگر روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے، شاہراہ قراقرم کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

جگلوٹ اسکردو روڈ کے مختلف مقامات، خصوصاً روندو کے ملحقہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کو ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ