مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد کا اضافہ

Jul 11, 2025 | 18:50:PM
مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نئے مالی سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 6 اشیاء سستی اور 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں چکن 22.61 اور ٹماٹر 13.45 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 6.25 اور آلوکی قیمت میں 2.79 فیصد کا اضافہ ہوا، لہسن 2.36 اورچینی کی قیمت میں 1.90فیصد کا اضافہ ہوا، آٹا، گھی ، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ