مون سون بارشیں؛پنجاب کی جیلوں کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)مون سون کے موسم اور شدید بارشوں میں صوبے پنجاب بھر کی جیلوں کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیاگیا۔
جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موسم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ سپر نٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس فوری طور پر اپنی جیل کا تفصیلی دورہ کر کے بارکوں کی چھتوں اور دیواروں وغیرہ کو چیک کریں اور خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران جیل کے اندر باہر سے پانی کسی صورت میں داخل نہ ہو۔ جہاں ضروری ہو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تمام متعلقہ محکموں سے مدد لی جائے۔ دیواروں اور چھتوں کی جہاں مرمت کی ضرورت ہے فوری طور پر بانڈ نگ ڈیپارٹمنٹ اور اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام چھتوں کی خصوصی صفائی کروائی جائے،بارشوں کے باعث پیر کوں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اسکی فوری طور پر نکاسی کرائیں۔جو چھتیں بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں وہاں سے اسیر ان کو فوری طور پر دوسری بارکوں میں منتقل کروائیں۔جن چھتوں سے پانی ٹپکتا ہے ان کے اوپر پولی تھین شیٹ وغیرہ بچا کر مرمت کروائیں۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکے علاوہ اپنی جیل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جائے۔کیمرے اور تمام الیکٹرک مناسب دیکھ بھال کی جائے اور انہیں بارش اور نمی سے محفوظ بنایا جائے۔
تمام ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئےتفصیل واٹس ایپ گروپ مون سون کے موسم میں حفاظتی تدابیر " میں شیئر کریں۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی انسپیکشن نے مراسلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین،والد بیٹی سے تعلقات پر کھل کر بول پڑے