عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے:مسرت جمشید چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، حکمرانوں کا خوف بتا رہا ہے کہ ان کی بنیادیں کتنی مضبوط ہیں ،جبر اور ظلم پر قائم نظام کی بنیادیں لرز رہی ہیں۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیرات میں ملنے والی دو تہائی اکثریت پر تکبر میں آ گئی ہے لیکن ان کا تکبر اور غرور بہت جلد انہیں لے ڈوبے گا ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں ،عوام اب با شعور ہو چکے ہیں ، وہ پوچھ رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اور ان کے کاروبار تو ترقی کر رہے ہیں جبکہ عوام اور پاکستان تنزلی کی جانب گامزن ہیں ، کرپشن کے اتحادی ایک سال میں ریکارڈ کھربوں روپے کا قرضہ لے چکے ہیں لیکن ملک کی حالت سنورنے کی بجائے مزید بیگاڑ پیدا ہو رہے ہیں، وفاقی وزراء کا عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ،ہم ایسی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔