حمیرا اصغر کی تدفین،سوشل میڈیا پر گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی

Jul 11, 2025 | 13:25:PM
حمیرا اصغر کی تدفین،سوشل میڈیا پر گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر5 فروری 2025 کو اداکارہ کی گمشدگی کی ایک پوسٹ شیئرکی گئی تھی،اس پوسٹ میں کہاگیا تھاکہ اداکارہ نےسوشل میڈیا پرسات اکتوبرسےکوئی پوسٹ نہیں کی،پوسٹ منظرعام پرآنےکےبعدبھی پولیس اور اہلخانہ نےکوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حمیر اصغر کی موت8سے10ماہ قبل ہوئی:پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
دوسری جانب اداکارہ حمیرااصغر کی لاہورمیں تدفین کردی گئی ہے،اداکارہ کےبھائی گزشتہ روزمیت لیکرکراچی سے روانہ ہوئےتھے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق اداکارہ کی موت آٹھ سےدس ماہ قبل ہوئی ہے،ناخن ہڈی سے الگ ہوگئےتھے،چہرہ ناقابل شناخت تھااورجسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔