حمیر اصغر کی موت8سے10ماہ قبل ہوئی:پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

لاش ڈی کمپوز ہونے کے بالکل آخری مرحلے پر تھی،جس کی وجہ سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے

Jul 11, 2025 | 11:18:AM
حمیر اصغر کی موت8سے10ماہ قبل ہوئی:پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) ماڈل واداکارہ حمیر اصغر کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی   جس کے مطابق لاش 8سے 10ماہ پرانی ہے،اس رپورٹ نے سٹی 21 کی خبر کی بھی تصدیق کردی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش8 سے 10ماہ پرانی ہے،موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی، پوسٹ مارٹم رپور ٹ کے مطابق جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی،اداکارہ کے بالوں اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنہ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرااصغر کوقتل کیاگیا؟آئی جی سندھ نےتحقیقات کا حکم دے دیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جسم کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھااورلاش ڈی کمپوز ہونے کے بالکل آخری مرحلے پر تھی،لاش میں تھوڑے کیڑے بھی پڑ چکے تھے،لاش کے ڈی کمپوز ہو نے کی وجہ سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔