بھارتی صحافی کرن تھاپڑ کوجواب پرعلی ظفر بلاول بھٹو زرداری کے معترف 

Jul 11, 2025 | 13:20:PM
بھارتی صحافی کرن تھاپڑ کوجواب پرعلی ظفر بلاول بھٹو زرداری کے معترف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامورگلوکار علی ظفر بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے معترف ہوگئے۔ 
علی ظفرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی صحافی کرن تھاپڑ کو دیے گئے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ ری شیئر کیا ہے۔
اس مختصر ویڈیو کلپ میں چیئرمین پی پی پی نے بھارتی صحافی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ میں امید کرتا ہوں بھارتی عوام غلط معلومات پھیلانے والوں سے بچیں گی، وہ سمجھیں گی کہ ہر پاکستانی دہشت گرد نہیں، ہم دشمن نہیں ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، ہمیں جنگ نہیں چاہیے، میں نہیں چاہتا کہ ہماری نسلیں کشمیر پر، دہشت گردی پر اور اب پانی پر لڑتی رہیں۔

علی ظفرنے مذکورہ ویڈیو کلپ ری شیئر کرتے ہوئے کہاجو بھی بلاول بھٹو زرداری نے کرن تھاپڑ کے انٹرویو میں کہا وہ مجھے بہت پسند آیا۔
معروف گلوکار نے دونوں حریف ممالک کے درمیان نسل در نسل چلی آ نےوالی نفرت و جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے ہم بیداری اور ذہانت کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، پرانے طریقے اپنی گرفت کھو رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس سرزمین کے بچے پوچھیں گے، کیا یہ سچ ہے کہ بھارت اور پاکستان کبھی دشمن تھے؟

یہ بھی پڑھیں:حمیر اصغر کی موت8سے10ماہ قبل ہوئی:پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
علی ظفر نے نئی نسل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاوہ ہم سے سوال کریں گے کہ کیا ہم ایک دوسرے سے مل بھی نہیں سکتے تھے؟ کیوں ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اور بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کو حل نہیں کیا؟ اتنی گہری نفرت کرنا کیسے سکھایا؟‘
علی ظفر نے امید ظاہر کی کہ یہ نسل امن کا انتخاب کر سکتی ہے اور یہ خوبصورت ہوسکتا ہے۔