بلوچستان میں قتل کئے جانیوالے 9 افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ

Jul 11, 2025 | 10:50:AM
بلوچستان میں قتل کئے جانیوالے 9 افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی جی خان انتظامیہ نے لورالائی میں قتل کئے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں وصول کرلیں۔

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحدپر وصول کرلی گئی ہیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق قتل کیے جانے والے تمام 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپو رسے تھا، محمد عرفان کا  تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ،  محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا  تعلق خانیوال سے تھا۔

اس کے علاوہ  محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔

واضح رہےکہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔