لاہورہائیکورٹ:پرویز الہیٰ کے مقدمات خارج کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Jul 11, 2023 | 19:01:PM
Lahore High Court adjourns hearing on petitions against Parvaiz ilahi\'s discharge in two cases, 24News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی پرویزالٰہی کے مقدمات خارج کرنے کے خلاف  درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

چوہدری پرویز الہی کو کرپشن کے تین  مقدمات سے ڈسچارج کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی پرویزالٰہی کے مقدمات خارج کرنے کے خلاف  درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی، عدالت  نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے پنجاب حکومت کی درخواستوں پرسماعت کرنا تھی۔ پنجاب حکومت کی  پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذریعے دائر درخواستوں میں  پرویز الہی  اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

حکومت کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چودھری پرویز الہیٰ  کے  کرپشن کے مقدمے میں ملوث ہیں، سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے۔

حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ملزم پرویز الہیٰ کو  مجسٹریٹ عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، پولیس اور پراسیکوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت سے استدعا کی، پراسیکوشن کا مؤقف نظر انداز کر کے مجسٹریٹیس  نے ملزم کو دو مقدمات میں ڈسچارج کر دی۔

حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھ تفتیش سے قبل  اسے مقدمات سے ڈسچارج  کرنا خلاف قانون ہے، ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے اس کا جسمانی ریمانڈ قانونی تقاضا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ مجسٹریٹ کا مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کےحکم کالعدم قرار دے۔