اسلام آباد: سیکٹر سی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ، 8 گھر مکمل طور پر تباہ
اسلام آباد کے سیکٹر سی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکے سے 8 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )اسلام آباد کے سیکٹر سی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکے سے 8 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے, سی ڈی اے کی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ، بلڈنگ کنٹرول نے دو گھروں کو سیل کر دیا، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے فیصل نعیم نے بتایا کہ حادثے میں 8 گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
فیصل نعیم نے بتایا کہ حادثے میں 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جنہیں سیل کر دیا گیا، دونوں گھروں کو سٹریکچرل کلئیرنس تک سیل رکھا جائے گا۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے واقع کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی ، ولیمے کا دن دُلہن اور دُلہے کی زندگی کا آخری دن بن گیا،سی ڈی اے کے ملازم شیری کی گزشتہ روز بارات تھی۔
گزشتہ روز دُولہا شیری بارات لے کر گجرات گیا،رات کو ڈیڑھ بجے بارات واپس پہنچی، شادی والا گھر اور سردی ہونے کی وجہ سے رات گئے تک گھر میں ہیٹر جلتا رہا۔
رات گئے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہوگیا، تنگ و تاریک گلیاں و گھر ہونے کی وجہ سے گیس لیکج گھر میں بھر گئی، صبح سویرے ناشتے کے لیے خواتین اٹھیں ، دیا ماچس جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروس کو پہلی کال صبح 7بجکر 24منٹ پر موصول ہوئی، دُلہا شیری اور دُلہن سمیت 8افراد جاں بحق ہوئ گئے، گیس لیکج دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟