کراچی کے عوام بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کو مایوس نہ کریں :بیرسٹرگوہر
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آج دورہ سندھ کا آخری دن ، کوئی بدمزگی نہ پیدا کی جائے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آج دورہ سندھ کا آخری دن ہے ،سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ آخری دن کوئی بدمزگی نہ پیدا کی جائے اور اچھے ماحول کو قائم رہنے دیا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا اور یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز
بیرسٹرگوہرنے مزیدکہاکہ کراچی کے عوام بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کو مایوس نہ کریں اور جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔