وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا

نواز شریف کینسرہسپتال، سرگودھا نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

Jan 11, 2026 | 11:23:AM
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہورمیں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی ۔
نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے ہیں جبکہ مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا،مسجداور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین اور صومالیہ میں استحکام کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،اسحاق ڈار
پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا،سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویوہوئے ہیں جبکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنیوالے ہر کینسر مریض کا علاج ہوگا۔