ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواز شریف کے پاورشو کیلئے تیاریاں مکمل

Jan 11, 2024 | 16:14:PM
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواز شریف کے پاورشو کیلئے تیاریاں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسن نقوی)پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے پاور شو کےلیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا انتخاب کرلیا ،مسلم لیگ کے قائد نواز شریف انتخابی جلسہ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسوں کا شیڈول سامنے آگیا ہے،رانا ثنااللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قائد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں۔ صرف چند حلقوں میں مشاورت جاری ہے، آئندہ ایک یا دو دن تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی،الیکشن کے التواء کے حق میں نہیں ۔قائد نوازشریف کی قیادت میں انتخابی مہم کا آغاز 15جنوری سے کررہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواز شریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے  ضلعی سیکرٹریٹ میں مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس میں عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈیوٹی سونپ دی گئی ہے۔

یاد رہے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول دیا ہے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں ،جلد حتمی فہرست کا اعلان بھی کردیا جائے گا ۔