کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

Jan 11, 2023 | 13:38:PM
کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں پیش آیا جہاں 3 ملزمان گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، واردات کے دوران گھر کے افراد جاگے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے سلمان جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مبینہ پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان گھر سے موبائل فون اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے 2 خول بھی ملے ہیں۔