کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Jan 11, 2023 | 13:30:PM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف مبینہ مقابلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن گلشن غازی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان  مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکر لیے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان 200 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد پولیس نے ڈکیتی کا ڈرامہ ناکام بنا دیا، لڑکا گرفتار

 ایک اور کارروائی میں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پونے 05 نمبر امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی پولیس نے شاہ لطیف عظیم ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔