پاکستان بھارت جنگ میں 10 طیارے مار گرائے گئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محصولات (ٹیرف) کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اس کشیدگی کو کم کیا، فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے 8 جنگیں ختم کرائیں، جن میں سے کم از کم 6 ٹیرف کی وجہ سے رکیں، میں نے کہا اگر تم جنگ بند نہیں کرو گے تو میں تم پر ٹیرف عائد کر دوں گا، کیونکہ میں لوگوں کو مرتے نہیں دیکھنا چاہتا۔
PRESIDENT TRUMP to @larry_kudlow: "The prime minister of Pakistan said 'President Trump saved at least 10 million lives when he got us to stop fighting.' Because they were gonna go nuclear, in my opinion. Without tariffs, that wouldn't have happened." pic.twitter.com/zdSmJmUgFW
— Fox News (@FoxNews) February 10, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور ان کے بقول یہ جوہری جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، ‘وہ واقعی آمنے سامنے تھے، 10 طیارے مار گرائے گئے تھے، حالات بہت سنگین تھے۔’
امریکی صدر نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے جوہری جنگ روکنے میں ان کے کردار کو سراہا اور اعتراف کیا کہ میں نے خطے میں کشیدگی کم کرا کے کم از کم ایک کروڑ جانیں بچائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 3 دہائیوں سے جاری تنازع کو ڈیڑھ دن میں ختم کرایا، ان کے مطابق انہوں نے متعلقہ ممالک کو واضح پیغام دیا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو امریکا تجارتی اقدامات کرے گا۔