پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں: احسن اقبال

ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ، تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے: وفاقی وزیر

Feb 11, 2025 | 15:47:PM
پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: مریم نواز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت 30 فیصد، بنگلا دیش 35 فیصد اور چین 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے، ترقی کے لیے تعلیم ناگزیر وسائل میں اضافہ اور گورننس بہتر بنانا ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2019ء کے بعد تعلیمی بجٹ کم ہو کر 1.5 فیصد رہ گیا ہے، وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے وسائل مختص کرنا ہوں گے۔