پی ایس ایل 9 کے اینتھم کا ٹیزر جاری

Feb 11, 2024 | 08:23:AM
پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا گیا  جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ویڈیو میں علی ظفر کو کہتےدیکھا جا سکتا ہے  کہ ’کھل کے کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا۔‘ اینتھم کے آگے کے بول آئمہ بیگ بتاتی ہیں جو کچھ یوں ہیں ’دل میں آیا جو ہے وہ کب تو کرے گا۔‘

پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اینتھم کے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور؛آلودگی کا راج برقرار، عالمی درجہ بندی میں پانچواں نمبر

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔