سدھو موسے والا کے بعد ایک اور ریپر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

Feb 11, 2023 | 22:34:PM
سدھو موسے والا کے بعد ایک اور ریپر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجابی ریپر  سدھو موسے  والا کے قتل کےبعد اب جنوبی افریقا کے مشہورو معروف ریپر ’’آکا‘‘کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق  جنوبی افریقا کے 35 سالہ معروف ریپر ’’کیرنین فوربز ‘‘المعروف ’آکا ‘کو ڈربن میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے ،رپورٹس کے مطابق ’’آکا ‘‘کو ان کے دوست کے ہمراہ ڈربن میں ایک نائٹ کلب کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ریپر اور ان کے دوست کو نائٹ کلب کے باہر گاڑی کی طرف جاتے ہوئے 2 مسلح افراد نے گولیاں ماریں، پولیس کے مطابق ریپر اور ان کا دوست دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے ، پولیس کے مطابق ’’آکا ‘‘کو 6 گولیاں لگیں۔

رپورٹس کے مطابق آنجہانی ریپر کی نئی میوزک البم 27 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے ، ’آکا ‘نے جنوبی افریقا کے کئی میوزک ایوارڈز اپنے نام کیے اور کئی بار امریکا کے  بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن ایوارڈ (بی ای ٹی) کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔