فیض حمید کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا
کیپشن: سہیل آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم تھا، اگر کسی معاملے پر فیض حمید کو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صاحبِ اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خیال رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی