جماعت اسلامی کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان 

Dec 11, 2023 | 18:23:PM
جماعت اسلامی کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان 
کیپشن: مرتضٰی وہاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔
حافظ نعیم نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب کراکے قبضہ مئیر کو گھر بھیجیں گے، ان کاکہناتھا کہ آج اجلاس میں تعاون کیا تاکہ کارروائی چلے،شہر کے مسائل حل ہوں ،سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی ،پیپلز پارٹی کے قبضہ مئیر کا رویہ قوم کے سامنے ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے، میونسپلٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنا کراچی دشمنی ہے،کراچی کے عوام پر مظالم برداشت نہیں کرینگے۔
حافظ نعیم نے کہاکہ حکومتی قرارداد پر رائے شماری کے بغیر کثرت رائے سے منظور قرار دیدیا گیا،فسطائیت اور وڈیرانہ سوچ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے ، کراچی کامئیر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کا دام گر گیا، کتنے کا تولہ ہو گیا ؟ جانیے